the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور معروف سرجن پروفیسر طارق منصور جنہیں حال ہی میں صدر جمہوریۂ ہند نے اے ایم یو کے وزیٹر کی حیثیت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا تھا، نے کل لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) سے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج لے لیا۔وائس چانسلر کی حیثیت سے ان کے عہدے کی مدت آئندہ پانچ سال تک ہوگی۔ حال ہی میں وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل کے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے ڈپٹی سکریٹری مسٹر سور ت سنگھ کے دستخط سے جاری ایک مکتوب میں صدر جمہوریۂ ہند کے ذریعہ پروفیسر منصور کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے تقرری کی اطلاع دی گئی تھی۔ پروفیسر منصور نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج لینے سے قبل سرسید کے مزار پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور چارج لینے کے بعد سرسید ہال (نارتھ) اور موریسن کورٹ کے طلبأ سے تبادلۂ خیال کیا۔

پروفیسر طارق منصور20؍ستمبر1956کوعلی گڑھ کے ایک معزز، تعلیم یافتہ اور با وقار خاندان میں پیدا ہوئے۔ وہ اسی یونیورسٹی کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے1978 میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور 1982 میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔1994میں انہوں نے انٹر نیشل کالج آف سرجنس سے ایف آئی سی ایس کا کورس مکمل کیا۔ پروفیسر طارق منصور کے والد مرحوم پروفیسر حفیظ الرحمن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لاء فیکلٹی کے ڈین رہ چکے تھے اور ان کے بڑے بھائی پروفیسر رشید الظفر آئی آئی ٹی دہلی میں سول انجینئرنگ کے پروفیسر، علی گڑھ مسلم



یونیورسٹی کے سول انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ اور1992سے1994تک جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کے وائس چانسلر رہ چکے تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اپنی35سالہ عملی زندگی میں وہ متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔2013میں انہوں نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس کا عہدہ سنبھالا اور چند ہی سال میں انہوں نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔انہوں نے1983میں جنرل سرجری شعبہ میں کلینیکل رجسٹرار کی حیثیت سے جوائن کیا اور ایم بی بی ایس کلاس کے لئے تدریسی فرائض بھی انجام دئے۔

پروفیسر منصور کے 90سے زائد تحقیقی مقالات قومی و عالمی سطح کے جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ وہ80سے زائد قومی و عالمی کانفرنسوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے49پوسٹ گریجویٹ تھیسس کی نگرانی کی ہے اور وہ کئی اہم اعزازات سے سرفراز ہوچکے ہیں۔ پروفیسرمنصور یکم جنوری2002سے پروفیسر کی حیثیت سے سرجری شعبہ سے وابستہ رہے اور 2006 سے2009 تک اس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہیں ایسو سی ایشن آف سرجنس آف انڈیا( یو پی چیپٹر) کے ذریعہ2013میں ایمیننٹ سینئر سرجیکل ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ 2013میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پروفیسر منصور نے کالج اور اس سے ملحق ہسپتال کی صورتِ حال کو سدھارنے میں اہم رول ادا کیا۔ کالج میں صفائی ستھرائی کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی طور پر زور دیا گیا جس کے نتیجہ میں2015-16کی انڈیا ٹوڈے رینکنگ میں کالج کو اتر پردیش میں دوسرے سب سے اچھے میڈیکل کالج کا درجہ دیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.